سیکرٹری مواصلات نے پرنسپل ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب کا چارج سنبھال لیا

سیکرٹری مواصلات نے پرنسپل ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب کا چارج سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات طاہر خورشید نے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا۔ طاہر خورشید پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 21ویں گریڈ کے آفیسر ہیں اوروہ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر محمد شعیب اکبرکی15 یوم کی ایکس پاکستان رخصت کے دوران پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ کے عہدے کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔