حلقہ231کے آزاد امیدوار عمران ایوب کی مسلم لیگ(ق) میں شمولیت

    حلقہ231کے آزاد امیدوار عمران ایوب کی مسلم لیگ(ق) میں شمولیت

  



لاہور (جنرل رپورٹر) آزاد امیدوار صوبائی حلقہ 231وہاڑی عمران ایوب خاں سلدھیرا نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔کامل علی آغا نے عمران ایوب خاں سلدھیرا کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اہم شخصیات کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کی خالق جماعت ہیں اور یہ ہی ملک کو مستحکم، فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے پارٹی میں شامل ہوکر تنظیمی خدمات سرانجام دیں۔ انہیں پارٹی میں اہم عہدوں دیئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1