ڈپٹی چیف آفیسر اقبال زون راجہ ارشاد کی ریٹائرمنٹ پر تقریب

ڈپٹی چیف آفیسر اقبال زون راجہ ارشاد کی ریٹائرمنٹ پر تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) ٹاؤن ہال میں ڈپٹی چیف آفیسر اقبال زون راجہ ارشاد کی ریٹائرمنٹ پر تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی چیف آفیسر اقبال زون راجہ ارشاد کی بطور لوکل گورنمنٹ آفیسر خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔راجہ ارشاد کی خدمات کے اعتراف میں انہیں شیلڈ پیش کی گئی۔اس موقع پرچیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سید علی عباس بخاری،پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر میاں وحید الزماں،ایم او پلاننگ رانا نویداختر،ایم او ریگولیشن زبیراحمد وٹو،سی پی آر او امین اکبر چوپڑانے شرکت کی۔
، ایم او انفراسٹرکچر انور جاوید، ایم او سروسزعارف خلیل، ایم او فنانس یوسف سندھو،ڈپٹی چیف آفیسر احسان سرور زیدی، اختر چوہان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔