ہیپا ٹائٹس فری میڈیکل کیمپ کا آغاز
لاہور(نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کی اقلیتی رکن قومی اسمبلی شنیلہ روتھ کی رہائشگاہ کوٹ لکھپت بہارکالونی میں تین روزہ ہیپا ٹائٹس سی کا فری میڈیکل کیمپ کا آغاز کردیا گیا ہے، فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح مرکزی پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کیا، فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر اعجازاحمدچوہدری اور شنیلہ روتھ نے اپنے خطاب میں کہا کیمپ میں آنے مریضوں کی ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص اور ویکسی نیشن، چیک اپ اور ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔
، فری میڈیکل کیمپ کا مقصد ہیپاٹائٹس کے حوالے سے آگاہی اور علاج مہیا کرنا تھا، ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لئے عوام کو زیادہ سے زیاد ہ آگاہی دینی ہوگی، ہرشخص کے لئے لازم ہے کہ اپنے ٹیسٹ ضرور کروائے