جامعہ اشرفیہ کے علماء کا صحافی نصر اللہ ملک کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

  جامعہ اشرفیہ کے علماء کا صحافی نصر اللہ ملک کی والدہ کے انتقال پر اظہار ...

  



لاہور (پ ر) ملک کے نامور صحافی نصر اللہ ملک کی والدہ کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسرمولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ انتہائی متقی اور نیک سیرت خاتون تھی انہوں نے کہا کہ وہ نصر اللہ ملک کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی

مزید : میٹروپولیٹن 1