حکومت کو عوام کی مشکلات کا ذرا بھی خیال نہیں،جواد احمد

  حکومت کو عوام کی مشکلات کا ذرا بھی خیال نہیں،جواد احمد

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا ذرا بھی احساس نہیں،عوام اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر آرڈیننس کے ذریعے فیصلے کیے جا رہے ہیں جو جمہوری نظام کے لئے زہر قاتل کی حیثیت رکھتے ہیں اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سے گفتگو میں کیا ان کا مزیدکہنا تھا پنجاب میں دیہی معیشت کی بہتری کے لئے محکمہ زراعت،لائیو سٹاک اور فشریز کے منصوبے خاطر خواہ نتائج دینے میں ناکام ہو گئے۔ 10برسوں میں شروع کیے جانے والے منصوبے کاغذی کارروائیوں تک محدود رہے جس کے باعث نہ توکسان کی حالت میں بہترہوئی اور نہ فی ایکڑ پیدوار میں اضافہ کیا جا سکا

مزید : میٹروپولیٹن 1