عوام بارش سے متاثرہ آزادی مارچ کے شرکاء کی مدد کریں، زاہد خان

عوام بارش سے متاثرہ آزادی مارچ کے شرکاء کی مدد کریں، زاہد خان

  



اسلام آباد (این این آئی)ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے شرکاء ملک کے عوام کے لئے نکلے ہیں، آزادی مارچ کی شرکاء اس وقت اسلام آباد میں بارش کے باعث بھیگ رہے ہیں،پنڈی اسلام آباد کے عوام سے دھرنے کی شرکاء کی مدد کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شہری دھرنے کے شرکاء کیلئے پلاسٹک شیٹ، چھتریاں اور ٹینٹ پہنچائیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ سب انسانی ہمدردی کے ناطے کیا جائے،یہ لوگ اس قوم اور ملک کے لیے قربانی دے رہے ہیں،وہ عوام کی جان اس حکومت سے چھڑانے آئے ہیں جس حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے،اس حکومت نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، ہر روز بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے،جو افراد اس دھرنے میں موجود ہیں وہ عوام کے لیے نکلے ہیں، ان کی مدد کریں۔

زاہد خان

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر