سابق وزیرسمیت 5کیخلاف نیب انکوائری، ایک انوسٹی گیشن کی منظور ی

سابق وزیرسمیت 5کیخلاف نیب انکوائری، ایک انوسٹی گیشن کی منظور ی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر امانت اللہ سمیت پانچ انکوائریوں کی منظوری دیتے ہوئے رکن اسمبلی حنا ربانی کھر،غلام ربانی کھر اور دیگرکے خلاف اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انکوائریز بند کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہاہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کیلئے عوام کو ان کی نشاندہی کے ساتھ ریگولیٹرز کو اپنا قانونی کردار بروقت ادا کرنا چا ہیے،ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم برآمد کرنے کے ساتھ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پانچ انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔جن میں احمد نواز چیئرمین،حمید اکبر خان سابق ضلعی ناظم بھکر، امانت اللہ خان سابق رکن صوبائی اسمبلی /سابق وزیر محکمہ آبپاشی اور دیگر، اختر حسین،مقصود احمد،احسن سرور بٹ اور دیگر، میسرز ملت ٹریکٹر،سکندر مصطفی خان اور دیگر، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈکے افسران واہلکاران، وزات پیٹرولیم اینڈ نیچرل ریسورس کے افسران واہلکاران، میسرز یونائٹیڈانرجی گروپ لمیٹڈ،حبیب اللہ خان (قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پرائیویٹ لمیٹڈ) اور دیگر، این ٹی ڈی سی کے افسران و اہلکاران اوردیگرکے خلاف انکوائریز شامل ہیں۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سی ڈی اے کے افسران واہلکاران اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے سلطان گل اور دیگر کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق مزید کارروئی کیلئے ایف آئی اے جبکہ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل اسلام آباد کے افسران واہلکاران و دیگرکے خلاف انکوائری قانون کے مطابق کارروئی کیلئے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ایاز خان نیازی سابق چیئرمین نیشنل انشورنس کارپوریشن لمیٹڈ اور دیگرکے خلاف انویسٹی گیشن بند کرنے جبکہ میاں امتیازسابق رکن قومی اسمبلی،چوہدری محمد منیراوردیگر، غلام ربانی کھرسابق رکن قومی اسمبلی اور دیگر، حناء ربانی کھر سابق وزیراور دیگرکے خلاف اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انکوائریز بند کرنے کی منظوری دی۔
نیب

مزید :

صفحہ اول -