وزیراعظم سے پرویز الٰہی کا رابطہ، مولانا فضل الرحمن سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا

وزیراعظم سے پرویز الٰہی کا رابطہ، مولانا فضل الرحمن سے ملاقاتوں کے حوالے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کر کے مولانا فضل الرحمن سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔چوہدری پرویز الہی نے ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے تجاویز پیش کیں۔ ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی نے تجویز دی کہ ماحول ساز گار ہونے تک قومی اسمبلی اجلاس نہ بلایا جائے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ اسیر ممبران کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے چاہیے، اپوزیشن کا اعتماد بحال کیا جائے، پھر مطالبات پر بات کی جائے۔انہوں نے کہاکہ وزرا کو اپوزیشن کے خلاف سخت بیان بازی سے اجتناب کرنا چاہیے، مولانا کوئی عہدہ نہیں چاہتے، مطالبات پر سنجیدہ بات چیت کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا، مولانا حکومتی کمیٹی سے زیادہ چوہدری برادران کو اہمیت دینے لگے۔ چوہدری برداران نے تمام پیش رفت پر وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے چوہدری برادران کے مفاہمتی کردار کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آپ کی صلح جو اور شرافت کی سیاست کا شروع سے قائل ہوں۔
پرویز الٰہی کا رابطہ

مزید :

صفحہ اول -