ہالہ میں تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے مزدوری کیلئے جاتے ہوئے 11 افرادجاں بحق
ہالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہالہ میں نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار کوچ کی رکشہ کو ٹکرکے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالہ میں نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار کوچ نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 11 افرادجاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے،پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد مزدوری پر جارہے تھے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔