اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی اجلاس سے اہم خطاب کریں گے، مولانا دھرنا سمیت کرتارپور راہداری پر ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج متوقع ہے، وزیراعظم عمران خان ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کرتارپورراہداری سمیت ملکی امور پر ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے۔اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی سرجوڑ کر بیٹھے گی، وفاقی دارالحکومت تمام اہم سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے پر ساری سیاسی قیادت اسلام آباد میں موجود ہوگی۔