بھارتی پنجاب حکومت کو فصلوں کی باقیات ٹھکانے لگانے کامتبادل حل دے سکتے ہیں ،فواد چودھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ہے کہ بھارتی پنجاب حکومت کو فصلوں کی باقیات ٹھکانے لگانے کامتبادل حل دے سکتے ہیں ،فصلوں کی باقیات کو متبادل ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جالندھر میں فصلیں جلانے سے سرحد کے دونوں جانب ماحولیاتی آلودگی میں خطرناک اضافہ ہوا،انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب حکومت کو فصلوں کی باقیات ٹھکانے لگانے کامتبادل حل دے سکتے ہیں ،وفاقی وزیر نے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو متبادل ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔