لاہورہائیکورٹ، جیل میں قید ذہنی مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہ کرنے کےخلاف درخواست پرفریقین کے وکلا کو طلب کر لیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے ذہنی مریض قیدیوں کوعلاج کی سہولت کیلئے درخواست پر فریقین کے وکلا 13 نومبرکودلائل کیلئے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جیل میں قید ذہنی مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہ کرنے کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جوادالحسن نے درخواست پرسماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیلوں میں قید ذہنی مریضوں کے علاج معالجے کے لیے حکومت اقدام نہیں کر رہی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو ذہنی مریض قیدیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دے،عدالت نے فریقین کے وکلا کو 13 نومبر کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔