مہنگائی میں اضافہ ہوا یا کمی ؟ وفاقی ادارہ شماریات نے اعتراف کرلیا

مہنگائی میں اضافہ ہوا یا کمی ؟ وفاقی ادارہ شماریات نے اعتراف کرلیا
مہنگائی میں اضافہ ہوا یا کمی ؟ وفاقی ادارہ شماریات نے اعتراف کرلیا

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ماہ کے دوران مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 1.82 فیصد رہی،پچھلے سال اکتوبر کی نسبت مہنگائی بڑھنے کی شرح 11 فیصد سے زائد رہی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ کے

دوران مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 1 اعشاریہ 82 فیصدرہی، گزشتہ سال اکتوبر کی نسبت مہنگائی بڑھنے کی شرح 11 فیصد سے زائد رہی، جولائی تا اکتوبر گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی 10.32 فیصد بڑھی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں 55 فیصد اضافہ ہوا،پٹرول 21 فیصد مہنگا ہوا، ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران بجلی 10.44 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں چینی 35 فیصد، دال ماش 32،دال مونگ 46 فیصد مہنگی ہوئی،خوردنی تیل اور گھی 18 فیصد، آٹا 12 فیصد مہنگا ہوا،سبزیاں 40 فیصد مہنگی ہوئیں۔

مزید : بزنس


loading...