کرتاپورراہدری سے مسئلہ کشمیر کوکتنا فائدہ پہنچے گا، اپوزیشن کو اندازہ نہیں،شیخ رشید

کرتاپورراہدری سے مسئلہ کشمیر کوکتنا فائدہ پہنچے گا، اپوزیشن کو اندازہ ...
کرتاپورراہدری سے مسئلہ کشمیر کوکتنا فائدہ پہنچے گا، اپوزیشن کو اندازہ نہیں،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کرتاپورراہدری خطے کی تاریخ بدلنے جا رہا ہے، کرتاپورراہدری خارجہ امورپروزیراعظم اور آرمی چیف کی تاریخی کامیابی ہے،کرتاپورراہدری سے مسئلہ کشمیر کوکتنا فائدہ پہنچے گا، انہیں اندازہ نہیں، عقل کے اندھوں کواندازہ ہی نہیں ہے کہ مودی کے سینے میں مونگ ڈالی ہے،کامیابی کشمیریوں کا مقدر بنے گی۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن عدلیہ کو متنازعہ بنا کر کس کی خدمت کر رہی ہے؟ انتشار اور خلفشار سے ملک کو کیا نقصان پہنچے گا اپوزیشن کوعلم ہی نہیں،وزیر ریلوے کا کہناتھا کہ اپوزیشن اپنے ہی جال میں پھنسے گی اورمنہ کی کھائے گی۔