اسلام آبادہائیکورٹ ،گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافے کیخلاف درخواست پروفاق اورایف بی آرکونوٹس جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافے کیخلاف درخواست پروفاق اورایف بی آرکونوٹس جاری کردیا ، عدالت نے ایکسائزاینڈٹیکسیشن افسراسلام آباد کو26 نومبرکوطلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی،درخواست میں موٹروہیکل ٹیکسیشن ایکٹ 1958 میں ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے ،درخواست گزار نے عدالت کے رو بر وموقف اختیارکیا ہے کہ ٹوکن ٹیکس شیڈول میں ترمیم غیرآئینی ہے،ایک ہزارسی سی تک گاڑیوں کالائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 31ہزارکردیاگیا،درخواست میں کہا گیا ہے کہ 21 ہزارروپے دیگرٹیکسزکے نام پرلیے جارہے ہیں،بڑی گاڑیوں کے ٹیکس میں ایسی کوئی پابندی نہیں،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ غیرقانونی ٹیکس کیلئے مجبورکیاجارہاہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 30 جون کانوٹیفکیشن کالعدم قراردیاجائے۔عدالت نے وفاق اور ایف بی آر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایکسائزاینڈٹیکسیشن افسراسلام آبادکو 26 نومبرکوطلب کرلیا۔