وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج ہو گا

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج ہو ...
وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج ہو گا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں حکومتی مثبت رویہ اورکامیابیوں کوبیانیہ کے طورپرسامنے لانے پرمشاورت ہوگی۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج پھر طلب کرلیاہے،تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کی صدارت عمران خان کریں گے،تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی،پارلیمانی پارٹی کااجلاس سہ پہر3بجے پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں ہوگا،تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں اتحادی جماعتوں کوبھی بلالیا گیا،وزیراعظم کے قومی اسمبلی سے خطاب میں مشاورت کی جائے گی،پارلیمانی پارٹی اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج پرلائحہ عمل بھی طے کرے گی،معاشی کامیابیوں اورحکومت کاآزادی مارچ کی اجازت کے معاملے پربریفنگ دی جائےگی۔

مزید : قومی