سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کی اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کی اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری ...
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کی اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات

  



جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب  میں پاکستان کے سفیر  راجہ علی اعجاز نے یہاں اسلامی تعاون تنظیم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات کی.ملاقات میں باہمی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. 

سفیر نے کشمیر کے مسئلے سمیت مختلف معاملات پر پاکستان کی مسلسل حمایت پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا.انہوں نے کہا کہ مسئلہ  کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے پاکستان کے عوام اسلامی تعاون تنظیم کے تعاون پر مشکور ہیں.

ڈاکٹر یوسف نے کشمیر کے تنازعے پر او آئی سی کے موقف کو دھرایا  اور کہا کہ کشمیر کے  مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا  چاہیےاور یہ خطے میں پائیدار امن کے لئے ضروری ہے ۔

مزید : عرب دنیا


loading...