حالیہ بھارتی اقدامات اور نئے نقشے ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

حالیہ بھارتی اقدامات اور نئے نقشے ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہیں، ترجمان ...
حالیہ بھارتی اقدامات اور نئے نقشے ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا ہے ،حالیہ بھارتی اقدامات اور نئے نقشے ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہیں،پاکستان ان سیاسی نقشوں کو مسترد کرتا ہے ۔

ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا ہے ،حالیہ بھارتی اقدامات اور نئے نقشے ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہیں،پاکستان ان سیاسی نقشوں کو مسترد کرتا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے،98روز سے کرفیو اور مکمل لاک ڈاوَن جاری ہے،مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،80 لاکھ کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے،امریکی سب کمیٹی جنوبی ایشیاکی مقبوضہ کشمیر سے متعلق رپورٹ خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان 9نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے،باباگرونانک کے جنم دن پرپاکستان نے کرتارپور آنے والے یاتریوں کیلئے پیکج بنایا ہے۔

مزید : قومی