عمران خان کی نوجوت کو کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت ، بھارتی حکومت نے نہایت حیران کن کام شروع کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی حکومت نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے نوجوت سنگھ سدھو کے راستے میں روڑے اٹکانے شروع کر دیئے ہیں اور انہیں ابھی تک اجازت نہیں دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو کو کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں میں شرکت کیلئے دعوت دے رکھی ہے جس پر نوجوت سنگھ نے اپنی حکومت کو خط لکھ کر پاکستان جانے کی اجازت طلب کی لیکن کوئی بھی جواب نہیں دیا گیا اور بھارتی حکومت اجازت دینے میں پس و پیش کر رہی ہے ۔ نوجوت سنگھ سدھونے اجازت کیلئے بھارتی وزیر داخلہ کو ایک ہفتے کے دوران دوسرا خط لکھ دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ گوردوارہ کے درشن اور افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت دی جائے ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں کامیابی کے بعد اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے نوجوت سنگھ سدھو کو بھی دعوت دی تھی جس پر وہ واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے تاہم اس کے بعد انہیں بھارت میں شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا ۔