جاتی امراءمیں نواز شریف کا میڈیکل چیک اپ جاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کوسروسز ہسپتال سے جاتی امراءمنتقل ہوئے آج دوسرا روز ہے، شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹرز سابق وزیر اعظم کے دل کا معائنہ کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جاتی امراءمنتقل ہوئے آج دوسرا روز ہے، شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹرز نے نواز شریف کابلڈ پریشر اور شوگر چیک کی ،نواز شریف کی کارڈیک مانیٹرنگ جاری ہے اور دل کی دھڑکن کو نوٹ کیا جا رہا ہے،نواز شریف نے معمول کے مطابق ناشتہ اور پھل کھائے ہیں،مریم نواز اپنے والد کے علاج معالجہ کی نگرانی خود کر رہی ہیں جبکہ والدہ شمیم اخترا ور داماد کیپٹن (ر) صفدر بھی ہمراہ ہیں،شہباز شریف آج تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر کے جاتی امراءپہنچیں گے اور نواز شریف کی عیادت کریں گے۔