رہنما مسلم لیگ (ن) چودھری تنویر بے نامی جائیداد کیس میں ملوث نکلے,نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

رہنما مسلم لیگ (ن) چودھری تنویر بے نامی جائیداد کیس میں ملوث نکلے,نجی ٹی وی ...
رہنما مسلم لیگ (ن) چودھری تنویر بے نامی جائیداد کیس میں ملوث نکلے,نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی چینل  نے دعویٰ کیا ہے کہ رہنما مسلم لیگ ن چودھری تنویر بے نامی جائیداد کیس میں ملوث نکلے ہیں ، ایف بی آر نے چودھری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز نے ایف بی آر کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  رہنما مسلم لیگ ن چودھری تنویر بے نامی جائیداد کیس میں ملوث نکلے ہیں،ایف بی آر کی جانب سے چودھری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے، ایف بی آر کی جانب سے دائر ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹرچودھری تنویر 7 ہزار 125 کنال زمین کے اصل مالک ہیں جبکہ جائیداد کی مالیت 15ارب روپے سے زائد ہے، چودھری تنویرکی اراضی چوکیدار،سیکیورٹی گارڈ اورگن مین کے نام ہے،(ن) لیگی رہنما کی زمین اسلام آباد نیو ایئر پورٹ کے قریب ہے، چودھری تنویر کے 6بے نامی افراد نے کبھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے ہیں۔

مزید : قومی