سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا آپریشن

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا آپریشن
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا آپریشن

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن کر دیا گیا۔ایل این جی کیس میں گرفتار شاہد خاقان عباسی کو گزشتہ 4 سال سے ہرنیا کی تکلیف تھی اور انہیں 4 نومبر کو اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔شاہد خاقان عباسی کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے 4 نومبر کو آپریشن موخر کر دیا گیا تھا۔

جیو نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن کر دیا گیا ہے اور انہیں ہوش میں آنے میں مزید 3 سے 4 گھنٹے لگیں گے۔چینل ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو آپریشن کے بعد کم از کم 7 دن تک ہسپتال رکھا جائے گا اور میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے ہسپتال میں مزید قیام سے متعلق حکومت کو آگاہ کر دیا تھا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد