سندھ ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی بہتات اورویکسین کی عدم فراہمی کے متعلق کیس کی سماعت4 دسمبر تک ملتوی کردی

سندھ ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی بہتات اورویکسین کی عدم فراہمی کے متعلق کیس کی ...
سندھ ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی بہتات اورویکسین کی عدم فراہمی کے متعلق کیس کی سماعت4 دسمبر تک ملتوی کردی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کی بہتات اورویکسین کی عدم فراہمی کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب حکومتوں کوجلدی ہوتوصدر اورگورنربھی دستخط کردیتے ہیں،اگر15دن میں پیشرفت نہ ہوئی توچیف سیکرٹری کوبلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کی بہتات اورویکسین کی عدم فراہمی کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہریوں کوآوارہ کتوں سے بچانے کیلئے کسی خاص قانون کی ضرورت نہیں،متعلقہ ادارے از خود کارروائی کریں ،ٹاسک فورس کوجلدفعال کریں،پی سی ون کوجلدمنظورکرائیں،جب حکومتوں کوجلدی ہوتوصدر اورگورنربھی دستخط کردیتے ہیں،اگر15دن میں پیشرفت نہ ہوئی توچیف سیکرٹری کوبلائیں گے۔سندھ ہائیکورٹ نے ٹاسک فورس کانوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی