نوجوت سنگھ سدھوکا سینٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فونک رابطہ، کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان

نوجوت سنگھ سدھوکا سینٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فونک رابطہ، کرتارپورراہداری کی ...
نوجوت سنگھ سدھوکا سینٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فونک رابطہ، کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھونے تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ،نوجوت سنگھ سدھو نے9 نومبر کو کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کااعلان کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ دربار صاحب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کےلئے قرار ہوں،دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کیلئے بے تاب ہیں ،نوجوت سنگھ سدھو کا کہناتھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں،سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم 9 نومبر کو تاریخی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خاص شریک ہوں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد