سانحہ تیز گام: ضلع عمر کوٹ کے سات لاپتہ ا فراد میں سے چار کی شناخت، میتیں گھر پہنچنے کے بعد تدفین کردی گئی

سانحہ تیز گام: ضلع عمر کوٹ کے سات لاپتہ ا فراد میں سے چار کی شناخت، میتیں گھر ...
سانحہ تیز گام: ضلع عمر کوٹ کے سات لاپتہ ا فراد میں سے چار کی شناخت، میتیں گھر پہنچنے کے بعد تدفین کردی گئی

  



عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر )سانحہ تیزگام ٹرین کےالمناک واقعے میں ضلع عمرکوٹ کے سات "لاپتہ 7"افراد میں سے چار افراد کی شناخت  میتیں گھروں کو پہنچنے کے بعد  تدفین کردی گی نماز جنازہ میں  بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت  علاقے میں سوگ کاماحول سوگ میں شہر بند ہر آنکھ اشکبار سانحہ تیزگام ایکسپریس کے مزید تین افراد تاحال لاپتہ ہے لاپتہ افراد کےورثاء آج بھی  اپنے پیاروں کی تلاش میں شدید پریشانی اور کرب کاشکارہے۔

تفصیلات کےمطابق آج صبح سویرے سانحہ تیزگام ٹرین کے خوفناک حادثے میں جاںبحق ہونے والوں میں سے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ میں عمرکوٹ ضلع سے تعلق رکھنے والے سات لاپتہ افراد میں چار افراد کی شناخت کےبعد تحصیل کنری کے رہائشی فقیر محمد بھٹی ،تحصیل پتھورو کےگاؤں عبدالحکیم آریسرکےرہائشی عبدالوحید آریسر اور تحصیل کنری کے گاؤں ٹالہی کے حاجی یاسین آرائیں اور محمد اسحاق کی میتیں آج صبح سویرے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچی میتیں گھروں میں پہنچتے کہرام مچ گیا آج صبح نوبجے سوگوار ماحول میں تدفین کردی گئی۔

نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ اور سیاسی سماجی مذہبی رہنماوں سمیت سرکاری افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی دوسری طرف سانحہ تیزگام ایکسپریس کے خوفناک المناک حادثے میں میں عمرکوٹ ضلع کے مزید تین افراد تاحال لاپتہ ہے ان لاپتہ افراد میں تحصیل کنری کے محمد یوسف بھٹی ،محمد یعقوب بھٹی ،اور تحصیل پتھورو کےگاؤں عبدالحکیم آریسر کے عبدالرحمن آریسر کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ان لاپتہ افراد کے ورثاء شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہےکہ ہمارے پیارے کہاں ہے زندہ ہے یا اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں ۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ