راجہ بشارت نااہلی کیس، ہائیکورٹ کا سیمل راجہ کی دستاویزات کوریکارڈکا حصہ بنانے کا حکم

راجہ بشارت نااہلی کیس، ہائیکورٹ کا سیمل راجہ کی دستاویزات کوریکارڈکا حصہ ...
راجہ بشارت نااہلی کیس، ہائیکورٹ کا سیمل راجہ کی دستاویزات کوریکارڈکا حصہ بنانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے راجہ بشارت نااہلی کیس میں سیمل راجہ کی دستاویزات کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیدیا ،عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں راجہ بشارت نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کیا، جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسار کیا کہ بتائیں کیا ہفتہ اور اتوار کو سماعت رکھ لیں؟آج کل ہفتہ اور اتوار کو بھی کیسز سن رہا ہوں، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ عدالت آئینی طریقہ کار کے مطابق ہی سماعت کر سکتی ہے، کاغذات پر جو بھی اعتراضات ہیں وہ تحریری طور پر جمع کرائیں، جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ جمعہ کودلائل مکمل نہ ہوئے تو ہفتے کے روز بھی سن لیں گے۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے راجہ بشارت نااہلی کیس میں سیمل راجہ کی دستاویزات کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیدیا،عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی،عدالت نے راجہ بشارت نااہلی کیس کی سماعت12 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -