ایف بی آر نے محمد حفیظ کو اثاثے چھپانے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا

ایف بی آر نے محمد حفیظ کو اثاثے چھپانے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا
ایف بی آر نے محمد حفیظ کو اثاثے چھپانے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا

  



اسلام آباد(ڈیی پاکستان آن لائن)ایف بی آر نے پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کو اثاثے چھپانے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا،فیڈرل بیورو آف ریونیو کے مطابق محمد حفیظ نے 17کروڑ کے اثاثے ظاہر نہیں کیے ۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نے ایف بی آر کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کو اثاثے چھپانے پرشوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے،فیڈرل بیورو آف ریونیو کے مطابق محمد حفیظ نے 17کروڑ کے اثاثے ظاہر نہیں کیے ،ایف بی آرنے محمد حفیظ کو جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے جبکہ تمام بینکوں سے تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں،ایف بی آر نے محمد حفیظ کے اثاثوں کا2014سے 2018 تک آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : قومی /کھیل