آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم میں کس کھلاڑی کو باہر کیے جانے کا امکان ؟ بڑی خبر آ گئی

آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم میں کس کھلاڑی کو باہر کیے ...
آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم میں کس کھلاڑی کو باہر کیے جانے کا امکان ؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا کو تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیرز مین پاکستان پر ایک صفر سے برتری حاصل ہے تاہم سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا جس میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت پرتھ سٹیڈیم میں پریکٹس کر رہی ہے جہاں فاسٹ باولرز نے وقار یونس کی نگرانی میں طویل بالنگ سیشن میں حصہ لیا ۔ آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے ، محمد عرفان کی جگہ نوجوان کھلاڑی موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتاہے جبکہ آصف علی اور فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ اور امام الحق کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے ۔
یاد رہے کہ پہلا ٹی ٹوینٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا تاہم دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 151 رنز کا ہدف دیا جسے مخالف ٹیم نے نہایت آسانی کے ساتھ عبور کر لیا ۔ بابراعظم کے علاوہ کسی اور کھلاڑی کی کارکردگی قابل دید نہیں دکھائی دے رہی جس پر پی سی بی نے ایک مرتبہ پھر سے سر جوڑ لیے ہیں ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی اوراس کے بعد سری لنکا کیخلاف سیریز میں شکست کے باعث سرفراز احمد کو کپتانی سے فارغ کر دیا گیا اور ان کی جگہ ٹیسٹ کی سربراہی اظہر علی جبکہ ٹی ٹوینٹی میںقیادت بابراعظم کے سپرد کی گئی ہے تاہم ابھی تک ون ڈے کپتان کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیاہے ۔

مزید :

کھیل -