قمر زمان کائرہ نے آصف زرداری سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروا دی

قمر زمان کائرہ نے آصف زرداری سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع ...
قمر زمان کائرہ نے آصف زرداری سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروا دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروا دی،جسٹرار آفس کے اعتراضات ختم ہونے پر درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروا دی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری بیمار ہیں اور اڈیالہ جیل میں قید ہیں، سابق صدر سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں ، انتظامیہ اجازت نہیں د ے رہی ہے۔رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم ہونے پر درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : قومی