آرمی چیف سے نیٹوکے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری سٹاف کی ملاقات،باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے نیٹوکے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری سٹاف کی ملاقات،باہمی دلچسپی اور ...
آرمی چیف سے نیٹوکے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری سٹاف کی ملاقات،باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیٹو کے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہانس ورنر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کادورہ کیا اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے ڈائریکٹرجنرل انٹرنیشنل ملٹری سٹاف نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہانس ورنر نے خطے میں امن واستحکام کےلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔