ایف بی آر کی جانب سے شوکاز نوٹس کی خبریں بے بنیاد ہیں، کرکٹر محمد حفیظ
لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)کرکٹر محمد حفیظ نے ا یف بی آر کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرنز جمع کرواتا ہوں،ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس سے لاعلم ہوں۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے کی خبروں پر کرکٹر محمد حفیظ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے شوکاز نوٹس کی خبریں بے بنیاد ہیں،ہر سال باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرنز جمع کرواتا ہوں،ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس سے لاعلم ہوں۔واضح رہے کہ میڈیا نے ایف بی آر کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کو اثاثے چھپانے پرشوکاز نوٹس جاری کیاگیا ہے، محمد حفیظ نے 17کروڑ کے اثاثے ظاہر نہیں کیے ،ایف بی آرنے محمد حفیظ کو جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے جبکہ تمام بینکوں سے تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں،ایف بی آر نے محمد حفیظ کے اثاثوں کا2014سے 2018 تک آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔