کرتار پور راہداری ، 20 ڈالر فیس کتنے عرصے کیلئے ختم کر دی گئی ؟ حکومت نے سکھ برادری کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی

کرتار پور راہداری ، 20 ڈالر فیس کتنے عرصے کیلئے ختم کر دی گئی ؟ حکومت نے سکھ ...
کرتار پور راہداری ، 20 ڈالر فیس کتنے عرصے کیلئے ختم کر دی گئی ؟ حکومت نے سکھ برادری کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کرتار پور راہداری آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے 20 ڈالر فیس صرف دو روز کیلئے ختم کی گئی ہے جبکہ پاسپورٹ کی شر ط ایک سا ل کیلئے ختم کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ جاری کرتے ہوئے بتایاکہ نوجوت سنگھ سدھو کو ویزہ جاری کر دیا گیاہے اور وہ افتتاحی تقریب پر پاکستان آئیں گے ، کرتار پور راہداری سے متعلق کسی قسم کی منفی سوچ نہیں چاہتے ۔ انہوں نے کہاکہ پاسپورٹ کی شرط صرف ایک سال کیلئے ختم کی گئی، 10روزپہلے رجسٹریشن کی شرط بھی صرف ایک سال کیلئے ختم ہوئی،پاسپورٹ کی شرط صرف ایک سال کیلئے ختم کی گئی، 10روزپہلے رجسٹریشن کی شرط بھی صرف ایک سال کیلئے ختم ہوئی، 20 ڈالرسروس فیس صرف 2 روزکیلئے ختم کی گئی ہے ۔
ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا ہے ،حالیہ بھارتی اقدامات اور نئے نقشے ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہیں،پاکستان ان سیاسی نقشوں کو مسترد کرتا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے،98روز سے کرفیو اور مکمل لاک ڈاوَن جاری ہے،مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،80 لاکھ کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے،امریکی سب کمیٹی جنوبی ایشیاکی مقبوضہ کشمیر سے متعلق رپورٹ خوش آئند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان 9نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے،باباگرونانک کے جنم دن پرپاکستان نے کرتارپور آنے والے یاتریوں کیلئے پیکج بنایا ہے۔

مزید :

قومی -