شیخ رشید کو عہدے سے ہٹانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

شیخ رشید کو عہدے سے ہٹانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
شیخ رشید کو عہدے سے ہٹانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں وزیر ریلوے شیخ رشید کو عہدے سے ہٹانے کیلئے قرارداد جمع کروا دی، وزیراعظم عمران خان سے شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں شیخ رشید کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے ،مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے قرارداد جمع کروائی ،قرارداد میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کو عہدے سے فوری طور پر ہٹایا جائے ، سانحہ تیزگام کی شفاف تحقیقات کےلئے غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے،وزیر ریولے شیخ رشید کی موجودگی میں تحقیقات میں مداخلت کا خدشہ ہء، شیخ رشید سیاسی اثرو رسوخ سے تحقیقات کرنے والے افسران پر اثر انداز ہو سکتے ہیں ،14ماہ کے دوران ٹرین حادثات میں 110افراد ہلاک ہو چکے ہیں،وزیر ریلوے کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ریلوے سیاسی اکھاڑہ بنا چکا ہے۔

مزید : قومی