حکو متی مشکلات کم نہ ہو سکیں ،ریونیو شارٹ فال میں مسلسل اضافہ، ایف بی آر ذرائع
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں بار بار توسیع کے باجود ریونیو شارٹ فال مسلسل بڑھ رہا ہے،،مقررہ ہدف کے مقابلے صرف 12 کھرب 80 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہو سکا ہے۔
نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز نے ایف بی آر ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کے باوجود مسائل کے جوں کے توںموجود ہیں ،ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں بار بار توسیع کے باجود ریونیو شارٹ فال مسلسل بڑھ رہا ہے، اکتوبر میں ریونیو کلیکشن 3کھرب 20 ارب روپے رہا ہے، 4ماہ میں شارٹ فال ایک کھرب 67 ارب روپے تک پہنچ گیاہے، مقررہ ہدف کے مقابلے صرف 12 کھرب 80 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہو سکا ہے، ستمبر میں ریونیو شارٹ فال ایک کھرب 13 ارب روپے تھا،رواں مالی سال صوبائی سطح پر14 کھرب 47 ارب روپے ہدف مقررکیاگیاتھا۔