حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے،وزیراعظم عمران خان

حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے،وزیراعظم عمران خان
حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے،وزیراعظم عمران خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات میں حکومت سنبھالی،معیشت کی بہتری کےلئے مشکل فیصلے کرنا ضروری تھا، حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے،ملک کی معیشت میں استحکام آچکا ہے،وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے کوششیں مزید تیز کرنا ہوں گی،معاشی عمل تیزکرنے اورنوجوانوں کےلئے نوکریوں کے مواقع پیداکرناہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب میں سرکاری اراضی کو فلاحی مقاصد کےلئے بروئے کار لانے سے متعلق بات چیت ہوئی،اجلاس میں پنجاب کوآپریٹوبورڈ فارلیکوڈیشن کے زیر انتظام املاک کو عوامی مقاصد کےلئے استعمال کرنے پربھی غورکیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین حالات میں حکومت سنبھالی،معیشت کی بہتری کےلئے مشکل فیصلے کرنا ضروری تھا،وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے،ملک کی معیشت میں استحکام آچکا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے کوششیں مزید تیز کرنا ہوں گی،معاشی عمل تیزکرنے اورنوجوانوں کےلئے نوکریوں کے مواقع پیداکرناہوں گے،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معیشت اوروسائل کا بڑا حصہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں صرف ہوتا ہے،ماضی میں سرکاری املاک کو موثر طریقے سے بروئے کار نہ لانا مجرمانہ غفلت تھی،

وزیراعظم نے املاک سے متعلقہ مقدمات کے جلد فیصلوں کےلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی،اجلاس میں وزیراعظم کو پنجاب میں سرکاری املاک عوامی فلاح و بہبود کےلئے بروئے کار لانے پربریفنگ دی گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد