وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کاپاکستان میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کاپاکستان میں فنانشل ایکشن ٹاسک ...
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کاپاکستان میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)وفاقی وزیر حماد اظہر نے پاکستان میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اب تک 17 پر نکات عمل درآمد کرلیا ہے ،پاکستان ایف اے ٹی ایف کو 7 جنوری کو حتمی رپورٹ پیش کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کااجلاس اسد عمر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا،وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں خصوصی شرکت کی ہے،حماد اظہر نے پاکستان میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کمیٹی کو بتایا ہے کہ پاکستان دوبار ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہ چکا ہے، پاکستان کوفروری 2018میں آئی سی آرجے کاپلان دیاگیاہے،آئی سی آر جے کاایکشن پلان اگلے سال مکمل کرنا چاہتے ہیں، حکومت نے اب تک 17 پر نکات عمل درآمد کرلیا ہے ، پاکستان ایف اے ٹی ایف کو 7 جنوری کو حتمی رپورٹ پیش کرے گا،ہم حکومت میں آئے تو22 نکات پر عمل درآمد نہیں ہوا تھا،یہ 27 نکاتی ایکشن پلان ہے،ایف اے ٹی ایف فروری 2019 میں پاکستان کے بارے میں فیصلہ کرے گا ۔

مزید : قومی