تیسرا ٹی ٹوینٹی کس طرح کھیلنا چاہیے ؟ محمد حفیظ نے قومی ٹیم کومشورہ دیدیا

تیسرا ٹی ٹوینٹی کس طرح کھیلنا چاہیے ؟ محمد حفیظ نے قومی ٹیم کومشورہ دیدیا
تیسرا ٹی ٹوینٹی کس طرح کھیلنا چاہیے ؟ محمد حفیظ نے قومی ٹیم کومشورہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ٹی 20 ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے آسٹریلیا میں موجو دپاکستان ٹی ٹونٹی کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھیلے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کل پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جب کہ دوسرے میچ میں آسڑیلیا نے پاکستان ٹیم کو شکست دی تھی۔مشہور محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں پاکستان کے کچھ بیٹسمینوں نے ایسے شاٹس کھیلے جو ان کی گیم نہیں ہے۔
فتخار احمد نے اپنے آپ کو خوب ایکسپریس کیا۔اسی طرح دوسرے کھلاڑیوں کو بھی اپنے ٹیلنٹ کے مطابق کھیلنا چاہیے۔"انہوں نے مشورہ دیا کہ کھلاڑیوں کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ہے صرف اپنے اسٹائل کے مطابق اور حریف ٹیم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھیلیں۔ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ ہےاور وہ اس کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

مزید :

کھیل -