جب تک معاملہ حل نہیں ہوتاکوشش جاری رہے گی ،چودھری پرویز الٰہی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سب دعاکریں کوئی حتمی فیصلہ ہو جائے،ہمارے پوری کوشش ہے کوئی کمی نہیں چھوڑنی ،جب تک معاملہ حل نہیں ہوتاکوشش جاری رہے گی ۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے،دونوں رہنماﺅں کے درمیان آزادی مارچ سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا،اس موقع پر ویز الٰہی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب دعاکریں کوئی حتمی فیصلہ ہو جائے،ہمارے پوری کوشش ہے کوئی کمی نہیں چھوڑنی ،انشاللہ اچھے نتیجہ نکلے گا،جب تک معاملہ حل نہیں ہوتاکوشش جاری رہے گی ۔