مولانا فضل الرحمان چوہدری برادران کو کس بات پر منانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں ؟ جے یو آئی ایف کے سربراہ نے بڑا بیان جاری کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چودھری برادران کی پاکستانی سیاست میں ایک حیثیت ہے، کوشش ہے کہ ہم انہیں اس بات پر قائل کر سکیں کہ وہ تین ماہ میں نئے انتخابات کرانے کے لئے حکومت کو آمادہ کریں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ حکومتی کمیٹی انتہائی کمزور ہے جو ہمارے مطالبات اپنی قیادت تک نہیں پہنچا سکتی، یہ ایک طے شدہ عمل ہے جس پر رعایت نہیں دی جا سکتی کہ یہ ایک دھاندلی کی حکومت ہے جسے مزید وقت نہیں دیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت کے ساتھ کسی بھی معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔