مودی چاند پر پہنچنے کی کوشش کررہا ہے اور عمران خان 14ماہ سے این آر او کےلئے جدوجہد کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری

مودی چاند پر پہنچنے کی کوشش کررہا ہے اور عمران خان 14ماہ سے این آر او کےلئے ...
مودی چاند پر پہنچنے کی کوشش کررہا ہے اور عمران خان 14ماہ سے این آر او کےلئے جدوجہد کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما مسلم لیگ (ن)عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مودی چاند پر پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے اور عمران خان 14ماہ سے این آر او کےلئے جدوجہد کررہے ہیں،14ماہ سے سی پیک پر ایک انچ بھی مزید کام نہیں ہو سکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مودی چاند پر پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے اور عمران خان 14ماہ سے این آر او کےلئے جدوجہد کررہے ہیں،14ماہ سے سی پیک پر ایک انچ بھی مزید کام نہیں ہو سکا ہے ، وزیراعظم کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری کے دروازے بند ہو گئے ہیں،نئے سیاسی پیر کی غلط پالیسیوں نے پاکستان کو داخلی اور خارجی طور پر کمزور کردیا ہے،تین تین وزیر خزانہ بھی گرتی معیشت کو درست سمت میں لانے پر ناکام ہوگئے ہیں،اقتصادی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے آج افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے اوپر چلی گئی ہیں،حکومت نوازشریف کے مکمل منصوبوں کے افتتاح نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ فواد صاحب کو نوازشریف کی بیماری پر سیاست کرتے شرم آنی چاہیے، ایسے وقت سے ڈریں آپ کے بزرگ بھی اس سٹیج پر پہنچ سکتے ہیں، نواز شریف کو عدالت نے ریلیف دیا ہے آپ کے وزیر اعظم تو اے سی اور ٹی وی بند کرنے کی پلاننگ کررہے تھے۔

مزید : قومی