پخیر راغلے پی ایس ایل، پشاور زلمی کا جشن منانے کا اعلان

پخیر راغلے پی ایس ایل، پشاور زلمی کا جشن منانے کا اعلان
پخیر راغلے پی ایس ایل، پشاور زلمی کا جشن منانے کا اعلان

  



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی  فرنچائز پشاور زلمی نے جشن منانے کا اعلان کردیا۔ 

ہائیر کےچیئرمین اور پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پورے پی ایس ایل کے پاکستان کے انعقاد کی خوشی میں میں پورے خیر پختونخواہ میں ٹیپ بال لیگ ہوگی ، 'کلیوال زلمی لیگ' میں پورے خیبر پختونخواہ کے ہزاروں نوجوان ان ایکشن ہوں گے۔یادرہے کہ کلیوال زلمی لیگ میں 272ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی، اس  میں خیبرپختونخوا  کے ہر ضلع کی آٹھ  ٹیمیں حصہ لیں گی جو 14 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی اور  ہر کھلاڑی کی عمر 25 سال سے کم ہوگی ۔

آپ اپنی ٹیم کی رجسٹریشن کے لیے  Zalmiforce@peshawarzalmi.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔  رجسٹریشن   11 نومبر  تک کرائی جاسکتی ہے ۔ 

مزید : کھیل