مسلم لیگ (ن) کا صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کرنے پرغور

مسلم لیگ (ن) کا صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کرنے پرغور
مسلم لیگ (ن) کا صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کرنے پرغور

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگ کے قائد نوازشریف سے شہباز شریف کی اہم ملاقات جاتی امرا میں جاری ہے،ملاقات میں صدر عارف علوی کےخلاف مواخذے کی تحریک پیش کرنے پرغور کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز کے مطابق ن لیگ کے قائد نوازشریف سے شہباز شریف کی اہم ملاقات جاتی امرا میں جاری ہے، مشاورتی ملاقات میں مریم نواز بھی موجود ہیں ، ملکی سیاسی صورتحال پرنوازشریف سے طویل مشاورت کی گئی ہے،نواز شریف نے شہباز شریف کو اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی ہدایت کی ہے، صدر عارف علوی کےخلاف مواخذے کی تحریک پیش کرنے پرغور کیا گیا ہے، نواز شریف کی ہدایت پر شہباز شریف جلد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے اورآزادی مارچ کی مکمل حمایت کا یقین دلائیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی