نواز شریف بیرون ملک علاج کیلئے رضامند ہوگئے ہیں،نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

نواز شریف بیرون ملک علاج کیلئے رضامند ہوگئے ہیں،نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ
نواز شریف بیرون ملک علاج کیلئے رضامند ہوگئے ہیں،نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو اہلخانہ نے بیرون ملک علاج کیلئے رضامند کر لیا ہے، میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی سفارش کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ اہلخانہ نے نوازشریف کوبیرون ملک علاج کےلئے رضا مند کرلیا ہے ،علاج کے باوجود پلیٹ لیٹس کاکم رہنااندرونی بیماری کاباعث ہوسکتاہے،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی کی اب تک تشخیص نہیں ہوسکی ہے جس کے باعث میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی سفارش کردی ہے۔

یاد رہے کہ نوازشریف 16 روز سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جاتی امراء منتقل ہو گئے ہیں جہاں شریف میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے میڈیکل یونٹ لگایا گیاہے ۔لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کی چوہدری شوگر ملز کیس میں نوازشریف کی ضمانت منظور کر لی تھی جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں بھی نوازشریف کا اسلام آباد ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر 8 ہفتے کی ضمانت پر رہاکر نے کا حکم جاری کیا تھا ۔

مزید :

قومی -