قومی کھلاڑیوں کو تیسرے میچ میں کیا کرنا چاہئے؟ محمد حفیظ نے بہترین مشورہ دیدیا، پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ دی

قومی کھلاڑیوں کو تیسرے میچ میں کیا کرنا چاہئے؟ محمد حفیظ نے بہترین مشورہ ...
قومی کھلاڑیوں کو تیسرے میچ میں کیا کرنا چاہئے؟ محمد حفیظ نے بہترین مشورہ دیدیا، پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے آسٹریلیا میں موجود پاکستانی ٹی 20 کو آسٹریلیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کل پرتھ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں آسڑیلیا نے پاکستان ٹیم کو شکست دی تھی اور یوں اسے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں پاکستان کے کچھ بلے بازوں نے ایسے شاٹس کھیلے جو ان کی گیم نہیں ہے۔ ”افتخار احمد نے اپنے آپ کو خوب ایکسپریس کیا، اسی طرح دوسرے کھلاڑیوں کو بھی اپنے ٹیلنٹ کے مطابق کھیلنا چاہئے۔“

انہوں نے مشورہ دیا کہ کھلاڑیوں کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ہے صرف اپنے سٹائل کے مطابق اور حریف ٹیم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھیلیں۔موجودہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ ہے اور وہ اس کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

مزید : کھیل