غر یب کا مسئلہ اسٹاک مارکیٹ نہیں اسے سستا پیاز چاہیے،خرم دستگیر

غر یب کا مسئلہ اسٹاک مارکیٹ نہیں اسے سستا پیاز چاہیے،خرم دستگیر
غر یب کا مسئلہ اسٹاک مارکیٹ نہیں اسے سستا پیاز چاہیے،خرم دستگیر

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما مسلم لیگ (ن) خرم دستگیر نے کہا ہے کہ غر یب کا مسئلہ اسٹاک مارکیٹ نہیں اسے سستا پیاز چاہیے، ہمیں سنارہے ہیں اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آگئی ہے،ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) خرم دستگیر نے کہا ہے کہ غریب کا مسئلہ اسٹاک مارکیٹ نہیں اسے سستا پیازچاہیے،ہمیں سنارہے ہیں اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آگئی ہے،آٹے کا 10 کلو کا تھیلا453 روپے کا ہو گیا ہے،ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، صنعت کار بجلی کی بڑھتی قیمتوں پرپریشان ہیں،کسی بھی لحاظ سے معاشی صورتحال بہترنہیں ہورہی ہے،بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھادی گئیں،اسٹیٹ بینک کی رپورٹ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا،بجٹ میں ریکارڈ خسارہ سامنے آیا ہے۔

مزید : قومی