پرتھ کی وکٹ کیسی ہے اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس حوالے سے کیا تیاری کی ہے؟ وہاب ریاض نے کینگروز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پرتھ کی وکٹ کیسی ہے اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس حوالے سے کیا تیاری کی ہے؟ ...
پرتھ کی وکٹ کیسی ہے اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس حوالے سے کیا تیاری کی ہے؟ وہاب ریاض نے کینگروز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض پرامید ہے کہ پرتھ کی وکٹ ماضی کی طرح تیز ہو گی جس پر باﺅنس بھی زیادہ ملے گا اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس حوالے سے مکمل تیاری کر رکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”پرتھ بہت ہی خوبصورت سٹیڈیم ہے اور ہم یہاں پہلی مرتبہ کھیل رہے ہیں۔ وکٹ تیز ہو گی جیسا کہ ماضی میں ہمیشہ ہی یہاں گیند تیز رفتار ہوتی ہے اور باﺅنس بھی ملتا ہے اور اس حوالے سے ہم نے تیاری کر رکھی ہے۔“
ان کا کہنا تھا ”پرتھ میں آپ کو صحیح لائن لینتھ کیساتھ وکٹوں کے اندر گیند کرنا ہو گی۔ ہم جانتے ہیں کہ آسٹریلین بلے باز بہت اچھی ہک اور پل شاٹ کھیلتے ہیں، لہٰذا وکٹوں کے درمیان گیند کرانا اور لائن لینتھ زیادہ رکھنا ان کیخلاف زیادہ کارگر ثابت ہوتا ہے۔“
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

مزید :

کھیل -