فیصل آباد میں زمیندار کا شادی شدہ خاتون پر انتہائی شرمناک الزام لگا کر تشدد

فیصل آباد میں زمیندار کا شادی شدہ خاتون پر انتہائی شرمناک الزام لگا کر تشدد
فیصل آباد میں زمیندار کا شادی شدہ خاتون پر انتہائی شرمناک الزام لگا کر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چک جھمرہ کے نواحی گاﺅں چک نمبر 106لودھراں والا میں ایک زمیندار نے شادی شدہ خاتون پر ’بے وفائی‘ کا الزام لگا کر اسے سرعام بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق زمیندار کے اس خاتون کو گھر میں گھس کر ڈنڈوں سے پیٹنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس زمیندار نے اس خاتون پر الزام عائد کیا کہ اس کے اپنے ایک ہمسائے کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور اس کے گھر میں آ کر اسے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
متاثرہ لڑکی کا نام صباءبتایا گیا ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ پڑوسی خاتون سے ادھار دیئے گئے پیسے مانگنے گئی تھی، جس پر زمیندار نے الزام لگا دیا کہ اس کے پڑوسی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ ملزم نے ایک ساتھی کی مدد سے خاتون پر سرعام ڈنڈے برسائے اور اسے بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹتا رہا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بربریت کے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور آر پی او غلام محمود ڈوگر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ کے نوٹس لینے کے بعد پولیس نے زمیندار اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔