اب کوئی بھی آپ کو واٹس ایپ پر فالتو گروپس میں ایڈ نہیں کر پائے گا، صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

اب کوئی بھی آپ کو واٹس ایپ پر فالتو گروپس میں ایڈ نہیں کر پائے گا، صارفین کے ...
اب کوئی بھی آپ کو واٹس ایپ پر فالتو گروپس میں ایڈ نہیں کر پائے گا، صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ گروپ ایک ایسی چیز ہیں جن سے لگ بھگ ہر صارف تنگ ہے۔ تاہم اب فکر کی کوئی بات نہیں۔ واٹس ایپ نے ایک ایسا فیچر متعارف کروا دیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی شخص کسی دوسرے کو اس کی اجازت کے بغیر کسی گروپ میں ایڈ نہیں کر پائے گا۔میل آن لائن کے مطابق یہ نیا فیچر 3نومبر کو ایپلی کیشن میں دی گئی اپ ڈیٹ میں شامل ہے۔ چنانچہ آپ ابھی اپنی واٹس ایپ ایپلی کیشن اپ ڈیٹ کر لیں اور گروپس کی زحمت سے چھٹکارہ پائیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر پرائیویسی آپشنز میں موجود ہے جسے خود صارفین کو ’اِن ایبل‘ کرنا ہو گا۔ اس فیچر کے تحت تین آپشن دیئے گئے ہیں۔ پہلا یہ کہ کوئی بھی شخص آپ کو گروپ میں ایڈ کر سکتا ہے، دوسرا یہ کہ صرف آپ کے کنٹیکٹس میں موجود لوگ آپ کو گروپ میں ایڈ کر سکتے ہیں اور تیسرا مخصوص لسٹ میں موجود لوگ آپ کو ایڈ کر سکتے ہیں۔ ان میں سے آپ جو بھی آپشن منتخب کرنا چاہیں، اس کے بعد اس آپشن کے مطابق ہی آپ کو گروپس میں ایڈکیا جا سکے گا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...