قومی اسمبلی ،وراثتی سرٹیفکیٹ بل اورحقوق خواتین جائیداد بل 2019سمیت متعدد بلز منظور کرلئے گئے

قومی اسمبلی ،وراثتی سرٹیفکیٹ بل اورحقوق خواتین جائیداد بل 2019سمیت متعدد بلز ...
قومی اسمبلی ،وراثتی سرٹیفکیٹ بل اورحقوق خواتین جائیداد بل 2019سمیت متعدد بلز منظور کرلئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کے باوجود  حکومتی اراکین کی جانب  سے پیش کئے گئے مجموعہ ضابطہ دیوانی 1908میں مزیدترمیم کابل 2019 ، نیاپاکستان ہاؤسنگ اینڈڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2019 ، وراثتی سرٹیفکیٹ بل 2019 اورحقوق خواتین جائیداد بل سمیت متعدد بلز منظور کرلئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی زیر صدارت اجلاس میںپاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قانون سازی کی حیران کن اور غیرمعمولی تاریخ  رقم کرتے ہوئےایک ہی دن  میں6 نئے صدارتی  آرڈیننس پیش کیے اسی روز منظور کروالئے،وزیراعظم عمران خان ایوان میں نہ آسکے جبکہ اپوزیشن کو بولنے کی اجازت بھی نہیں ملی،غیر معمولی طورپر 10آرڈیننسز سمیت11 قوانین منظور کیے گئے ہیں۔ایوان میں  نئے قوانین پر کوئی بحث نہیں ہوئی انتہائی عجلت میں وزیر پارلیمانی  سینیٹر اعظم سواتی  آرڈیننس اور  منظوری کی تحاریک پیش کرتے رہے۔ڈپٹی سپیکر قاسم سوری  جلدی جلدی منظور کرواتےرہے،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر نےپارلیمانی روایات بلڈوز ہونےپرتمام آرڈیننس ایوان میں انتہائی غصے میں زمین پرپٹخ دئیے،اپوزیشن نےڈپٹی  سپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا گیا اورایجنڈے کی  کاپیاں اورآرڈیننس پھاڑ دئیے گئے،اس موقع  پراپوزیشن اراکین کی جانب سےگو نیازی گو ،روٹی چور نا منظور آٹا چور نامنظور ،بجلی چور نا منظور سارا ٹبر چور ہے کے نعرے لگائے گئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں طبی ٹربیونل بل 2019 اور پاکستان طبی کمیشن بل 2019 منظور منظورکر لئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی گورنمنٹ ایمپلائزہاوسنگ اتھارٹی بل میں 120دن کی توسیع کی منظوری اور انسداددہشتگردی اتھارٹی ترمیمی بل 2019 میں بھی 120 دن توسیع کی منظوری دی گئی ہے ۔

اجلاس میں مجموعہ ضابطہ دیوانی 1908میں مزیدترمیم کابل 2019 ، نیاپاکستان ہاوسنگ اینڈڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2019 منظور ، وراثتی سرٹیفکیٹ بل 2019 اورحقوق خواتین جائیداد بل 2019 ، لیگل ایڈاینڈجسٹس اتھارٹی بل 2019اوراعلیٰ عدلیہ ڈریس کوڈ بل 2019 سمیت بے نامی ٹرانزیکشن2019،نیب ترمیمی بل 2019اور وسل بلورپروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن بل 2019 منظورکر لئے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -